ایران، افغانستان میں سلامتی کے قیام کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا: سرمدی

تہران، 13 اکتوبر، ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں لہذا اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان میں قیام امن و سلامتی کے لئے کسی بھی تعاون سے دریغ نہیں کرے گا.

یہ بات 'مرتضی سرمدی' نے تاجکستان کے شہر دوشنبہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے حکومتی سربراہوں کی کونسل کے 17ویں اجلاس کے موقع پر افغان چیف ایگزیکیٹو عبدالله عبدالله کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

فریقین نے دو طرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اس تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا.

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ دوطرفہ مسائل مشترکہ پانچ کمیٹی کے فریم ورک کےاندر اچھی طرح جائزہ لے جا رہے ہیں.

سرمدی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ٹرمپ انتظامیہ کی پابندیوں کے خلاف کھڑا ہے جبکہ عالمی برادری نے بھی ان پابندیوں کو بے اثر بنانے کے لئے پختہ عزم کیا ہے.

اس موقع میں عبدالله عبدالله نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون دستاویز کو تیزی سے دستخط کرنے پر تیار ہیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu