ایران چین معاشی تعلقات میں فروغ کا سلسلہ جاری

بیجنگ، 13 اکتوبر، ارنا - چین کی کسٹم اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق، امریکی انتباہ کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کی مشترکہ معاشی سرگرمیوں میں فروغ کا سلسلہ جاری ہے.

'لی کیو وین' نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران اور چین پر پابندی لگانے کی دھمکیوں کے باوجود تہران اور بیجنگ کے درمیان معاشی تعاون میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے.
انہوں نے کہا کہ چین ایران سے تیل خریدنے اور نان آئل مصنوعات لینے والا سب سے بڑا ملک ہے اور یہ صورتحال رواں سال بھی اچھی سطح پر رہی.
چینی عہدیدار کے مطابق، گزشتہ 9 مہینوں میں دونوں ممالک کا تجارتی حجم 29.101 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
انہوں نے ایران مخالف امریکی پابندیوں سے متعلق کہا کہ ایران اور چین کسی تیسرے ملک کے اندرونی قوانین کی پرواہ کئے بغیر مشترکہ معاشی تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے.
لی کیو وین نے اس بات پر زور دیا کہ چین، ایران پر امریکی پابندیوں بالخصوص جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی سے شدید مخالفت کرتا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@