ایرانی پہلوانوں نے یوتھ اولمپیک میں طلائی تمغوں کو اپنے نام کرلیا

تہران، 13 اکتوبر، ارنا - ایرانی پہلوانوں نے ارجنٹینا میں جاری بین الاقوامی یوتھ اولمپک کے گریکو رومن کشتی کے مقابلوں میں 2 طلائی تمغے جیت لیے.

ایرانی پہلوانوں 'امیرضا ده بزرگی اور محمد نصرتی ' نے بالترتیب ان مقابلوں کے فا‏ئنل مرحلے میں 45 اور 92 کلوگرام کے زمروں میں 8-0 اور 3-1 کے ساتھ ایکواڈور اور ترکی کے حریفوں کو شکست دینے کے بعد دو سونے کے تمغے جیت لیے.

تفصیلات کے مطابق، یوتھ اولمپک کے گریکو رومن کشتی مقابلوں کا تیسرا مرحلہ 7 سے 18 اکتوبر تک بوینوس میں جاری ہے جو ایرانی کھیل دستے میں 49 مرد اور خواتین کھیلاڑی یوتھ اولمپک مقابلوں میں کے 17 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@