ایران اور پاکستان کا مشترکہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد، 13 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے.

یہ فیصلہ پاکستان کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل 'محمد باقر بیگی' اور خیبرپختونخواہ صوبے کے گورنر 'شاہ فرمان' کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا.
فریقین نے اس موقع پر پاک ایران تعلقات بالخصوص دونوں ممالک کے صوبوں کے درمیان مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریق پر تبادلہ خیال کیا.
اس موقع پر ایران کے قونصل جنرل نے حکمران جماعت تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ میں دوبارہ حکومت تشکیل دینے پر مبارکباد پیش کی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران، صوبہ خیبرپختونخواہ کے ترقیاتی منصوبوں بشمول ڈیم اور سڑکوں کی تعمیر اور توانائی گھروں کی تعمیر میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بھی آمادہ ہے.
باقر بیگی نے ایران اور پاکستان کے درمیان بینکاری تعلقات کی بحالی کے لئے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا.
گورنر خیبرپختونخواہ نے اس موقع پر ایران اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی تاریخ، ثقافت اور تہذیب مشترک ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی کمپنیوں کو خیبرپختوخواہ صوبے میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے.
شاہ فرمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان عالم اسلام کو مزید قریب لانے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@