فرانسیسی صدر نے ایران کیخلاف اپنے ہی وزیر کے الزام کو مسترد کردیا

تہران، 13 اکتوبر، ارنا - فرانس کے صدر نے اپنے وزیر خارجہ کے اس الزام کو کہ ایرانی وزارت انٹیلی جنس، پیرس میں منافقین تنظیم کے اجلاس کو بم سے اڑانے کے ناکام منصوبے میں ملوث تھی، مسترد کردیا.

'ایمانوئیل میکرون' نے فرانس 24 چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پیرس میں ایران مخالف منافقین تنظیم کے اجلاس کو بم سے نشانہ بنانے کے ناکام منصوبے میں حکومت ایران کے ملوث ہونے کو مسترد کردیا.
انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ ہمیں پتہ ہے ایران میں مختلف حلقے ہیں اور ہمیں اس کا اندازہ نہیں کہ اس ناکام منصوبے کا احکامات کونسے عہدیدار، محکمے یا خفیہ ادارے نہیں دئے.
فرانس کے صدر نے کہا کہ انھیں اس واقعے سے متعلق مزید اطلاعات نہیں.
انہوں نے ایران جوہری معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر خبردار کیا کہ اس معاہدے سے علیحدگی سے المناک نتائج برآمد ہوں گے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف لودریاں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی محکمہ انٹیلی جنس پیرس میں ناکام بم منصوبے میں ملوث تھا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@