ایران کی 135 تمغوں کیساتھ پیرا ایشیائی گیمز میں تیسری پوزیشن

جکارتہ، 13 اکتوبر، ارنا - انڈونیشیائی دارالحکومت میں جاری تیسرے پیرا ایشیائی مقابلوں کے چھٹے دن تک اسلامی جمہوریہ ایران کا کھیل دستہ 50 طلائی تمغے سمیت 135 تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر کھڑا ہے.

تفصیلات کے مطابق، درجنوں خواتین کھیلاڑی سمیت 209 رکن ایرانی کھیل دستے کے کھیلاڑیوں نے آج اور کل اپنے مختلف مقابلوں میں 10 طلائی، 10 چاندی اور 11 کانسی کے تمغے وطن عزیز کے نام کرلئے.
ایرانی مرد اور خواتین کھیلاڑی ایشین گیمز کے 13 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں.
مجمعی طور پر ایرانی کھیل دستے میں شامل کھیلاڑیوں نے پیرا ایشیائی گیمز کے چھٹے دن تک 50 طلائی، 42 چاندی اور 43 کانسی کے تمغے حاصل کرلئے.
ایرانی کھیل دستے میں خواتین سمیت 209 کھیلاڑی شامل ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@