یوتھ اولمپک مقابلوں میں ایران نے 3 سونے اور 1 چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

تہران، 12 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑیوں نے ارجنٹینا کے دارالحکومت بوینوس میں منعقدہ یوتھ اولمپک مقابلوں میں 3 سونے اور 1 چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا.

ان مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑی محمد علی خسروی نے 73 کلو گرام وزن کے زمرے میں اپنے تائیوانی ہم منصب کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا.

ایرانی خاتون کھیلاڑی کیمیا ہمتی نے برطانیہ اور روس کی حریفوں کو شکست دینے کے بعد +63 کلو گرام وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا.

فائنل مرحلے میں ان کو مراکش کی حریف کی جانب سے شکست دی گئی جس کہ وجہ سے یہ سونے کا تمغہ جیتنے میں ناکام رہیں.

ایرانی کھیلاڑی یلدا ولی نژاد نے -63 کلو گرام وزن اور علی عشقیوران نے 73 کلوگرام وزن کے مقابلوں میں سونے کے تمغے اپنے نام کئے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@