معروف ایرانی معذور ویٹ لفٹر پیرا ایشیائی مقابلوں میں چھاگئے

جکارتہ، 12 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے عالمی مشہور معذور ویٹ لفٹر 'سیامند رحمان' جکارتہ میں منعقدہ تیسرے ایشین ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت کر ایک بار پھر چیمپئن بن گئے.

تفصیلات کے مطابق، جکارتہ کے 2018 پیرا ایشین ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں سیامند رحمان +107 کلوگرام کے کیٹیگری میں اپنے حریفوں کے ساتھ میدان میں اترے.

نامور ایرانی ویٹ لفٹر مجموعی طور پر 295 کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ حاصل کرنے کے لئے علاوہ اپنا گزشتہ ریکارڈ میں مزید اضافہ بھی کیا.

ان مقابلوں میں انہوں نے پہلے مرحلے میں 273 کلو گرام کا وزن اٹھایا، دوسرے مرحلے میں 293 کلوگرام کا وزن اٹھایا اور تیسرے مرحلے میں 295 کلو گرام کا وزن اٹھا کر طلائی تمغے اپنے نام کیا.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@