ایرانی شطرنج ٹیم نے پیرا ایشیائی مقابلوں میں 14 تمغے جیت لئے

جکارتہ، 12 اکتوبر، ارنا - 2018 پیرا ایشین گیمز کے شطرنج مقابلوں کے ساتویں دور میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم میں شامل کھیلاڑیوں نے آج 5 تمغے مزید جیت لئے جس سے ایران کے تمغوں کی تعداد 14 ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق، جکارتہ میں جاری پیرا ایشیائی مقابلوں میں خاتون ایرانی کھیلاڑی ملیحہ صفایی، لیلا زارع زادہ اور زہرا محمدی راد نے چاندی کے تمغے وطن عزیز کے نام کرلئے.
گروپ بی 2 اور بی 3 میں بھی فریبا زندہ بودی، فاطمہ برقول اور عاطفہ نقوی نے ٹیم کی شکل میں 9.5 پوانٹس حاصل کرنے کے ساتھ طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ ان میں سے دو خواتین نے چاندی کا ایک ایک تمغہ حاصل کیا.
مردوں کے زمرے میں ایران کی بصارت سے محروم ٹیم نے بھی 3 چاندی کے تمغے اپنے نام کرلئے.
جکارتہ میں جاری پیرا ایشین گیمز میں 209 ایرانی کھیلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو 13 کھیلوں میں اپنے حریفوں کا مقابلہ کررہے ہیں.
ایرانی کھیل دستہ پیرا ایشیائی مقابلوں میں سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے والے ممالک کے درمیان تیسری پوزیشن پر کھڑا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@