معذور ایرانی ویٹ لفٹر کی پیرا ایشیائی مقابلوں میں فتح

جکارتہ، 12 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے معذور ویٹ لفٹر 'سید حامد صلحی پور' نے جکارتہ میں جاری 2018 پیرا ایشین ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں نئے ریکارڈ قائم کرنے کے علاوہ طلائی تمغہ وطن عزیز کے نام کرلیا.

تفصیلات کے مطابق، 2018 پیرا ایشیائی ویٹ لفٹنگ کے فائنل مرحلے میں صلحی پور 97 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنے حریفوں کے ساتھ میدان میں اترے.
معذور ایرانی ویٹ لفٹر نے مجموعی طور پر 234 کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ حاصل کیا اور انہوں نے عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا.
صلحی پور نے طلائی تمغے کے لئے جاپانی، سنگاپوری، اماراتی، ترکمن، انڈونیشیائی، ملائیشیائی اور عراقی حریفوں کو پیچھے چھوڑدیا.
پیرا ایشیا کے ویٹ لفٹنگ کے دیگر مقابلوں میں آج ایران کے سامان رضی، علی اکبر قریب شی، عالمی شہرت یافتہ ایرانی ویٹ لفٹر سیامند رحمان اور منصور پور میرزایی بھی اپنے حریفوں کے مقابلے میں میدان میں اتریں گے.
274**
ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@