ایران اور ترکی باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے پرعزم

انقرہ، 12 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے وزرائے داخلہ نے ایک ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ سرحدی امور سمیت منشیات کی روک تھام، انسانی اسمگلنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے.

تفصیلات کے مطابق، اس ملاقات میں 'عبدالرضا رحمانی فضلی' اور ان کے ترک ہم منصب 'سلیمان سولو' کی جانب سے اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کی سلامتی کے لئے سرحدی سیکورٹی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جانا چاہیے.
ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کی سرحدی پولیس کے درمیان بہت قریبی تعاون موجود ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اس طرح کا تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے.
انہوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر اور عوام کی جانب سے ترکی کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلقات کے حوالے سے خاص اہمیت دیتے ہیں.
اس موقع پر ترکی کے وزیرداخلہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے مثبت کامیابیاں حاصل کی ہیں.
271*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@