ایرانی کھیلاڑی نے پیرا ایشیائی گیمز میں ریکارڈ قائم کردیا

جکارتہ، 12 اکتوبر، ارنا - معذور ایرانی کھیلاڑی 'سجاد محمدیان' نے اندونیشیائی دارالحکومت جکارتہ میں جاری 2018 پیرا ایشیائی گیمز کے ویٹ تھرو کے مقابلوں میں نہ صرف سونے کا تمغہ جیت لیا بلکہ انہوں نے ایشیا میں نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا.

تفصیلات کے مطابق، سجاد محمدیان ویٹ تھرو کے فائنل مرحلے میں ایف 63/61/76 کی کیٹیگری میں 14 میٹر اور 27 سینٹی میٹر کے فاصلے تک وزن پھینک کر ایشیا میں نیا ریکارڈ قائم کردیا.
ان مقابلوں میں سری لنکہ اور ازبکستان کے کھیلاڑیوں نے چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.
ویٹ تھرو کے خواتین مقابلوں میں بھی ایران سے ژیلا یوسفی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا جبکہ راضیہ محمودی نے ایف12 کی کیٹیگری میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی.
جکارتہ میں جاری پیرا ایشین گیمز میں 209 ایرانی کھیلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو 13 کھیلوں میں اپنے حریفوں کا مقابلہ کررہے ہیں.
ایرانی کھیل دستہ 38 سونے، 30 چاندی اور 30 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پیرا ایشیائی مقابلوں میں تمغے جیتنے والے ممالک کے درمیان تیسری پوزیشن پر کھڑا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@