جاپان کا ایران مخالف امریکی پابندیوں پر اظہار تشویش

تہران، 12 اکتوبر، ارنا - جاپانی وزیر خزانہ نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات میں انھیں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے متعلق جاپان کے تشویش سے آگاہ کیا.

جاپانی نیوز ایجنسی کے مطابق، 'تارو آسو' اور ان کے امریکی ہم منصب 'سٹیون منچن' کے درمیان انڈونیشیا میں منعقدہ جی 20 تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی.
جاپانی وزیر خزانہ نے اپنے امریکی ہم منصب پر زور دیا کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ جاپانی کمپنیوں کو ایران مخالف امریکی پابندیوں سے نقصان نہ پہنچے.
انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکہ، جاپانی کے تحفظات کو سنجیدگی سے دیکھے گا.
کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق، جاپان، امریکہ سے اپنی کمپنیوں کو چھوٹ دلوانے کا مطالبہ کررہا ہے جس کے تحت ایرانی تیل کی خریداری کرنے والی جاپانی کمپنیاں امریکی پابندیوں سے محفوظ رہیں گی.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا اور اس کے علاوہ ایران پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کردیا.
امریکی صدر نے ایران کو تنہائی کا شکار کرنے کے لئے اقتصادی دباؤ اور پابندیاں کا طریقہ کار اپنایا ہوا ہے جبکہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور عالمی جوہری ادارہ بھی اس بات کی بارہا تصدیق کرچکا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@