تاجکستان کا ایران کیساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور

تہران، 11 اکتوبر، ارنا - تاجکستان کے وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے آمادہ ہے.

یہ بات 'سراج الدین مہر الدین' نے جمعرات کے روز تاجک دارالحکومت دوشنبے میں نائب ایرانی وزیر خارجہ 'مرتضی سرمدی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے حکومتی سربراہان کی کونسل کے 17ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی.
تاجک وزیر خارجہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی وفود کے تبادلے بالخصوص ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے تاجکستان کے تعمیری دوروں کا ذکر کرتے ہوئے، ایران اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ زبان اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون کی توسیع کا مطالبہ کیا.
اس موقع پر نائب ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور تاجکستان کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تاجکستان کی ترقی اور خوشحالی کی حمایت کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی ہے لہذا ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے تعاون میں نئے باب کا آغاز ہو.
اس کے علاوہ مرتضی سرمدی نے تاجک وزیر توانائی 'عثمان علی عثمان زادہ' کے ساتھ بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، تاجکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@