ایران کیساتھ تجارتی سرگرمیاں جاری رکھیں گے: پاکستانی ترجمان

اسلام آباد، 11 اکتوبر، ارنا - پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے حق میں نہیں جبکہ پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھے گا.

یہ بات 'ڈاکٹر محمد فیصل' نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفینگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیاں اقتصادی مواقع محدود اور علاقائی تجارتی صورتحال پر اثر انداز ضرور ہوں گی تاہم پاکستان کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہرممکن حد تک تجارتی تعلقات کو جاری رکھا جائے گا.
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے اور ہم ایران کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کسی دوسرے ملک کے ساتھ کسی بھی طرح سے مقابلہ نہیں کررہے.
اس موقع پر محمد فیصل نے مزید کہا کہ علاقائی مسئلے کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعہ حل کروانے کی ایران جوہری معاہدہ ایک تاریخی مثال ہے.
271*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@