11 اکتوبر، 2018 8:59 AM
News Code: 3651395
0 Persons
ایران نے جرمن سفیر کو طلب کرلیا

تہران، 11 اکتوبر، ارنا - جرمنی کی عدالت کے حکم کے تحت بیلجیم کو ایک ایرانی سفارتکار کی حوالگی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران میں تعینات جرمن سفیر کو طلب کرکے اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' کے مطابق، تہران میں جرمن سفیر کو دفترخارجہ طلب کیا گیا جس کا مقصد جرمنی سے ایک ایرانی سفارتکار کو بیلجیم کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاج کرنا تھا.
جرمن سفیر کی طلبی کے موقع پر ایرانی دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے یورپی امور نے ایرانی سفارتکار کی گرفتاری اور اسے بیلجیم کے حوالے کرنے کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایران اور یورپ کے تعلقات کے خلاف ہے.
اعلی ایرانی سفارتکار نے مزید کہا کہ اس واقعے کی اصل ماسٹر مائنڈ فرانس میں موجود ایران مخالف منافقین کی دہشتگرد تنظیم ہے.
انہوں نے جرمن سفیر سے مطالبہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مکمل سفارتی حقوق حاصل ہیں لہذا ایرانی سفارتکار کو فوری طور پر وطن بھیجا جائے.
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق، جرمن سفیر کو بتایا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے بین الاقوامی حقوق اور سفارتی قوانین کے مطابق اس حوالے سے کسی بھی طرح فیصلے کرنے کا حق رکھتا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@