ایرانی خاتون نے پیرا ایشین 'ویٹ تھرو' کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا

جکارتہ، 11 اکتوبر، ارنا - انڈونیشیا میں جاری 2018 پیرا ایشین گیمز کے ویٹ تھرو کے مقابلوں میں معذور ایرانی خاتون 'آرزو رحیمی' نے 4.27 میٹر کے فاصلے تک وزن پھینک کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا.

تفصیلات کے مطابق، جکارتہ میں جاری پیرا ایشیائی مقابلوں کے پانچویں دن میں ایرانی خاتون کھیلاڑی نے آج بروز جمعرات ایرانی کھیل دستے کے رنگارنگ تمغوں میں ایک اور سونے کا تمغہ شامل کردیا.
خاتون کھیلاڑی ویٹ تھرو کے مقابلوں میں ایف 32 کی کیٹیگری میں 4 میٹر اور 27 سینٹی میٹر کے فاصلے تک وزن پھینک کر ان مقابلوں کی فاتح بن گئیں.
آرزو رحیمی کے تمغے سے پہلے ایرانی کھیل دستے میں شامل دوسرے کھیلاڑیوں نے آج سونے اور کانسی کے دو دو تمغے وطن عزیز ایران کے نام کردئے.
جکارتہ میں جاری پیرا ایشین گیمز میں 209 ایرانی کھیلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو 13 کھیلوں میں اپنے حریفوں کا مقابلہ کررہے ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@