امریکی پابندیوں کے باوجود ایران میں سرگرمیاں جاری رکھیں گے: چیف قطر ائیرویز

تہران،9 اکتوبر،ارنا۔ قطرائیرلائن (قطر ائیرویز) کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے باوجود ہم اس ملک میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

یہ بات قطر ائیرلائن کے سربراہ 'اکبرالبیکر' نے کہی۔
انہوں نے ایران میں اس کمپنی کی پروازوں کے تسلسل کے حوالے سے کہا کہ امریکی کیجانب سے ایران پر سیاسی اور اقتصادی دباؤ کے باوجود ہم اس ملک میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ نے ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد ایران پر معاشی اور اقتصادی پاندیاں عائد کر دی اور غیرملکی کمپنیوں کو بھی خبر دار کیا کہ ایران کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو بند کردیں۔
امریکی دھمکیاں جاری رہنے کے باوجود یورپی یونین اور اس معاہدے کے دوسرے اراکین نے اس سمجھوتے کی پابندی کے اعلان کرنے کے بعد ایران مخالف امریکی قانون کا مقابلہ کرنے سے متعلق اپنے قوانین کو اپڈیٹ کرنے پراتفاق کیا۔


9467۔*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@