ایران جوہری معاہدے کا تحفظ خطے اور دنیا میں قیام امن کا باعث ہوگا: ایرانی اسپیکر

انطالیہ،9اکتوبر،ارنا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کا تحفظ دنیا میں بالعموم اور خطے میں بالخصوص امن کے قیام کا باعث ہوگا۔

یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر'علی لاریجانی' نے یوریشیائی بین المجالس کے اجلاس کے موقع پر Russia Todayٹی وی چنیل کے ساتھ گفتگو دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایرانی جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کی نئی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان باہمی تعاون سے مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
ایرانی اسپیکر نے ماسکو اور انقرہ کے درمیان حالیہ طے پائے جانے والےادلب معاہدے کےحوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے ساتھ شامی مسئلہ حل کرنے کے لئے ایک مشترکہ اقدام پرغور کر رہا ہے۔
ایرانی اسپکر نے کہا کہ آستانہ میں شام امن مذاکرات کا عمل اچھی طرح سے آگے بڑھ رہا ہے اور خطے میں امن برقرار رکھنے کے لئے ایک اچھا ماڈل بھی ہے۔
انہوں نے روس کیجانب سے شام کو ایس 300 میزائل نظام کی سپلائی پر صہیونی ریاست کے رد عمل کے بارے میں کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کے بس میں نہیں ہے کہ روس کے اس اقدام پر جوابی ردعمل دے سکے۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ شام کو ایس 300 میزائل سسٹم کی فراہمی روس کا حق ہے کیونکہ صہیونی ریاست نے شام میں روس کے فوجی طیارے کو نشانہ بناکر تباہ کردیا لہذا روس نے، شام کا فضائی دفاعی نظام پہلے سے زیادہ مستحکم اور طاقتور بنانے کے لئے ایسا قدم اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مجلس کے اسپیکر کل بروز پیر یوروشیا کی اقتصادی تنظیم کے رکن ممالک کے اسپیکروں کے تیسرے اجلاس کی شرکت کے لیے ترکی کے شہر انطالیہ روانہ ہوگئے.


9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@