ایران اور پاکستان کو مشترکہ دشمن اور چیلنجز کا سامنا ہے: لاریجانی

انطالیہ، 9 اکتوبر،ارنا - ایران مجلس کے اسپیکر نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ آلام اور دشمنوں کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی پر زور دیا.

ان خیالات کا اظہار "علی لاریجانی" نے منگل کے روز ترکی کے شہر انطالیہ میں یوریشیائی بین المجالس کے اجلاس کے موقع پر نائب پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر "سلیم ماندوی والا" کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر لاریجانی نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات بڑھانا نہیں چاہتے ہیں.
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ایرانی گیس کی منتقلی کے لئے گیس پائپ لائن کی تعمیر کے حوالے سے کہا کہ امریکہ اس اقدام کو روک کرتا ہے کیونکہ وہ پاکستان کی ترقی اور اس ملک کو ایرانی گیس کی منتقلی نہیں چاہتا ہے.
ماندوی والا نے کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیاں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر کوئی خلل نہیں ڈال سکتی ہیں.
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت اور پارلیمنٹ ایرانی گیس پائپ لائن منصوبے کی مکملی کی حمایت کر رہی ہیں.
نائب پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تعلقات بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی اسپیکر اس اجلاس کی کامیابی پر موثر کردار ادا کرسکتا ہے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@