چاہتے ہیں کہ ایران، جوہری معاہدے سے فائدہ اٹھائے: آسٹرین سفیر

قزوین، 9 اکتوبر، ارنا – ایران میں تعینات آسٹرین سفیر نے ایران کیساتھ اچھے باہمی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا ملک ایٹمی معاہدے سے ایران کو فائدہ اٹھانا چاہتا ہے.

یہ بات 'اسٹیفن شولڈز' نے منگل کے روز صوبے قزوین میں اس شہر کے گورنر 'عبدالمحمد زاہدی' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے بتایا کہ ہم سیاسی سازشوں کے سامنے ایرانی حکومت کی رواداری سے بہت متاثر ہیں اور ایسی نازک حالات میں ایران کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ آسٹریا یورپی یونیں کے تعاون سے بین الاقوامی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے سے نمٹنے کے لئے پہلا قدم اٹھا رہا ہے.

آسٹریا کے سفیر نے سیاحت کے شعبے میں ایران کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم فی الحال تہران میں سیاحت کی تعلیم کے ایک اسکول کی تعمیر کر رہے ہیں جس اقدام دو طرفہ سیاحتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کرسکتا ہے.

'اسٹیفن شولڈز' نے کہا کہ آسٹریا نے واحد یورپی ملک ہے جو گزشتہ 60 سالوں سے ایران میں ایک ثقافتی سوسائٹی کھول دیا ہے.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@