ایران کیساتھ تجارتی تعاون کی توسیع پر دلچسبی رکھتے ہیں: چینی سفیر

تہران، 9 اکتوبر، ارنا – ایران میں تعینات چینی سفیر نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ اقتصادی تعلقات اور مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ دینے پر زور دیا.

یہ بات 'پانگ سن' نے گزشتہ روز ایرانی اسپیکر کے مشیر برائے بین الاقوامی امور 'حسین امیر عبداللہیان' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے ایران اور چین کے درمیان برھتی ہوئے اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین ایران کےساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر بہت زیادہ توجہ دے رہا ہے.

چینی سفیر نے دہشتگردی کو دونوں ممالک کی سب سے بڑی مشترکہ پریشانی قرار دیتے ہوئے اس لعنت کیخلاف جنگ کے لیے سب ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کی ضرورت ہے.

اس موقع میں امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان اچھے سفارتکاری تعلقات، دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور سماجی و ثقافتی اشتراکات کی موجودگی کی علامت ہے.

ایرانی عہدیدار نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی سفارتکاری کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے ایک طرفہ پالیسیوں کے بجائے چند فریقی پالیسیوں کے استعمال پر زوردیا.

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے بہت سی صلاحیتوں موجود ہیں.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@