ایران نے پیرا ایشیائی مقابلوں میں دسویں طلائی تمغہ جیت لیا

تہران، 9 اکتوبر، ارنا – ایرانی ٹیم نے جکارتہ میں 2018 منعقدہ پیرا ایشیائی مقابلوں میں اپنے دسویں طلائی تمغہ حاصل کرلیا.

ایرانی کھیلاڑی "مہدی اولاد" نے منگل کے روز پیرا ایشیائی وزن پھینکنے مقابلوں میں 14 میٹر پھینکنے کے ساتھ ایک سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا.
دوسرے ایرانی کھیلاڑی "نور محمد آرخی" نے 12 میٹر پھینکنے کے ساتھ ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا.
خاتون معذور ایرانی "ہاجر صفرزادہ" نے جکارتہ میں منعقدہ 2018 پیرا ایشیائی ایتھلیٹکس مقابلوں کے 200 میٹر حصے میں 27 اعشاریہ 94 سیکنڈ کا ریکارڈ بنا کر دوسری پوزیشن حاصل کرلیا.
ایرانی کھیلاڑیوں نے جکارتہ میں 2018 پیرا ایشیائی مقابلوں میں اب تک 10 سونے، 8 چاندی اور 11 کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.
تفصیلات کے مطابق، 2018 پیرا ایشیائی مقابلوں 6 سے 13 اکتوبر تک جکارتہ میں جاری ہے جس میں 41 ممالک کے 2880 کھیلاڑیاں شریک ہیں.
اسلامی جمہوریہ ایران اپنے 209 کھیلاڑیوں کے ساتھ منعقدہ مقابلوں کے 13 کھیلوں میں شریک ہے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@