ایران،پاکستان کیساتھ باہمی تعلقات بڑھانے کیلیے پرعزم

تہران، 9 اکتوبر، ارنا – پشاور میں ایران کے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے.

یہ بات 'محمد باقر بیگی' نے گزشتہ روز پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں اس صوبے کے صنعتکاروں و سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو مذہبی اور سیاسی کشیدگی کو دور کرنے اور معیشت کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہئے.

انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستان کی نئی حکومت میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سمیت تجارتی اور اقتصادی کے شعبوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا.

انہوں نے نئی دور حکومت میں ایران اور پاکستان کے تاجروں کے مابین باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا یہ دونوں پڑوسی ممالک مل جل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کریں.

'محمد باقر بیگی' نے ایران اور پاکستان کی معیشت پر دہشت گردی کے منفی اثرات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کو دہشتگردی سے سب سے زیادہ خسارے کا سامنا ہے.

پشاور میں ایران کے قونصل جنرل نے کشمی، یمن اور فلسطین پر ایران کے موقف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ کشیدگیوں کے پرامن حل کی حمایت کیا ہے اور کرے گا.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@