خاتون ایرانی رنر نے پیرا ایشیائی مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا

جکارتہ، 9 اکتوبر، ارنا – خاتون ایرانی ایتھلیٹ "عذرا مہدوی کیا" نے جکارتہ میں منعقدہ پیرا ایشیائی ایتھلیٹکس مقابلوں کے 1500 میٹر کے حصے میں ایک طلائی تمغہ جیت لیا.

مہدوی کیا نے گزشتہ روز جکارتہ میں منعقدہ 2018 پیرا ایشیائی ایتھلیٹکس مقابلوں کے فائنل مرحلے میں 5 اعشاریہ 16 سیکنڈ کا ریکارڈ بنا کر سونے کا تمغہ حاصل کرلیا.
ایرانی کھیلاڑیوں نے جکارتہ میں 2018 پیرا ایشیائی مقابلوں میں اب تک 7 سونے، 2 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.
تفصیلات کے مطابق، 2018 پیرا ایشیائی مقابلوں 6 سے 13 اکتوبر تک جکارتہ میں جاری ہے جس میں 41 ممالک کے 2880 کھیلاڑیاں شریک ہیں.
اسلامی جمہوریہ ایران اپنے 209 کھیلاڑیوں کے ساتھ منعقدہ مقابلوں کے 13 کھیلوں میں شریک ہے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@