امریکہ مسلط کردہ جنگ کی دستاویزات کو ایران کے سپرد کرے

تہران، 9 اکتوبر، ارنا - ایرانی بریگیڈیئر جنرل نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ ایران پر آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کی دستاویزات کو ایران کے سپرد کرے.

یہ بات ایرانی لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کی کمیٹی کے کمانڈر 'سید محمد باقرزاده' نےگزشتہ روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے بتایا کہ عراق کی سرزمین میں دفاع مقدس کے گمنام شہدا کی لاشوں کی صحیح جگہ تلاش کرنے کے لیے امریکہ کو ایران اور عراق کی جنگ کے زمانے میں امریکیوں کے ذریعے عراق سے پینٹاگون میں منتقل ہونے والی انسانی معلومات کو واپس لانا چاہیے.

انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم عراق میں چار ہزار دیگر شہیدوں کی لاشیں تلاش کر رہے ہیں لیکن موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہمارا کام مشکل کا سامنا ہوگیا ہے.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@