ایران سے گیس پائپ لائن کی تعمیر جاری ہے: عمان

تہران،9 اکتوبر، ارنا – عمان کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ہم امریکی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران سے گیس پائپ لائن کی تعمیر جاری رکھیں گے.

اس موقع پر "محمد الرمحی" نے کہا کہ ایران سے عمان کو گیس پائپ لائن منصوبے کی ٹینڈر دستاویزات باہمی تعاون میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو بھیجا گیا ہے جو ہم اس منصوبے کے آپریشنز کو جاری رکھیں گے.
انہوں نے ایرانی تیل کی برآمدات کی پابندیوں کی کمی پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابھی بھی پابندیوں کی تفصیلات کے منتظر ہیں.
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان نے 2013 میں ایک گیس پائپ لائن کے ذریعہ عمان کو ایرانی گیس کی برآمدات کے معاہدے پر دستخط کردئے جس کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران عمان کو سالانہ 15 لاکھ ٹن مائع گیس برآمد کر رہا ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ گزشتہ سالوں کے دوران ایرانی گیس کی درآمدات کے لئے گیس پائپ لائن کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کردیا مگر گزشتہ چار سال کے دوران ایران نے اپنے وعدے کے مطابق دو ارب ڈالر لاگت کے ساتھ پاکستان کو بھی گیس برآمد کرنے کے لئے پائپ لائن بیچھائی ہے تاہم پاکستان نے امریکی پابندیوں کے خوف کے بہانے سے اپنی حدود میں اس منصوبے کو مکمل کرنے سے متعلق ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@