ایرانی اسپیکر یوروشیا‏ئی اجلاس کی شرکت کیلیے ترکی روانہ ہوگئے

تہران، 8 اکتوبر، ارنا – ایرانی مجلس کے اسپیکر آج بروز پیر یوروشیا کی اقتصادی تنظیم کے رکن ممالک کے اسپیکروں کے تیسرے اجلاس کی شرکت کے لیے ترکی کے شہر انٹلیا روانہ ہوگئے.

ترکی کے دورے میں نائب ایرانی اسپیکر 'علی مطہری'، نائب ایرانی صدر برائے پارلیمانی امور 'حسینعلی امیری' اور ایرانی پارلیمنٹ کے ایگزیکیٹیو نائب اسپیکر اور کچھ اراکین مجلس بھی ایرانی اسپیکر کے ہمراہ ہیں.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس یورشیائی اجلاس میں 20 ممالک کے اسپیکر اور 17 یورپی اور ایشیائی ممالک کے پارلیمانی وفود شرکت کریں گے

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@