ایران کی پیرا ایشیائی سٹنگ والی بال مقابلوں میں دوسری فتح

جکارتہ، 8 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی سٹنگ والی ٹیم نے جکارتہ میں منعقدہ پیرا ایشیائی سٹنگ والی بال مقابلوں کے دوسرے میچ میں جاپان کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی.

معذور ایرانی والی بال کھیلاڑیوں نے آج بروز اتوار جکارتہ میں منعقدہ 2018 پیرا ایشیائی مقابلوں میں اپنے دوسرے کھیل میں جاپانی حریف کو 3-0 کے ساتھ ہراکر فتح حاصل کی.

یاد رہے کہ ایرانی ٹیم نے گزشتہ روز اپنے پہلے میچ میں 3-0 کے ساتھ جنوبی کوریا کے حریف کو شکست دے دی.

تفصیلات کے مطابق، 2018 پیرا ایشیائی مقابلوں 6 سے 13 اکتوبر تک جکارتہ میں جاری ہے جس میں 41 ممالک کے 2880 کھیلاڑیاں شریک ہیں.

اسلامی جمہوریہ ایران اپنے 209 کھیلاڑیوں کے ساتھ منعقدہ مقابلوں کے 13 کھیلوں میں شریک ہے.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@