ایران نے پیرا ایشیائی جوڈو اور ڈسک پھینکنے کے مقابلوں میں مختلف تمغے جیت لیا

جکارتہ، 8 اکتوبر، ارنا – معذور ایرانی کھیلاڑیوں نے جکارتہ میں 2018 پیرا ایشیائی ڈسک پھینکنے کے مقابلوں میں طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے اور جوڈو کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلئے.

ایرانی معذور کھیلاڑیوں "علیرضا قلعہ ناصری، جلیل باقری اور حامد امیری" نے جکارتہ میں 2018 پیرا ایشیائی ڈسک پھینکنے کے مقابلوں میں بالترتیب سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کرلیا.
دوسرے ایرانی بلائنڈ کھیلاڑی "میثم بنی طبا" نے جوڈو مقابلوں میں اپنے بھارتی حریف کو شکست دے کر ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا.
ایرانی کھیلاڑیوں نے جکارتہ میں 2018 پیرا ایشیائی مقابلوں میں اب تک 5 سونے، 2 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.
تفصیلات کے مطابق، 2018 پیرا ایشیائی مقابلوں 6 سے 13 اکتوبر تک جکارتہ میں جاری ہے جس میں 41 ممالک کے 2880 کھیلاڑیاں شریک ہیں.
اسلامی جمہوریہ ایران اپنے 209 کھیلاڑیوں کے ساتھ منعقدہ مقابلوں کے 13 کھیلوں میں شریک ہے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@