سی ایف ٹی معاہدے میں ایران کی شمولیت باہمی بینکاری تعلقات کو آسان بنائے گی: سنیئر ایرانی رکن مجلس

تہران، 8 اکتوبر، ارنا - سنیئر ایرانی رکن مجلس 'علی مطہری' نے کہا ہے کہ سی ایف ٹی معاہدے ایران کی شمولیت، دوسرے ممالک کے ساتھ باہمی بینکاری تعلقات کو آسان بنائے گی.

انہوں نے دہشتگردی کے لئے انسداد مالی معاونت کے عالمی معاہدے (CFT) میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شمولیت کو اپنے ملک کی شمولیت کو فائدہ مند قرار دیتے ہو‏ئے مزید کہا کہ اس معاہدے میں شمولیت ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان باہمی بینکاری تعلقات کو آسان بناتی ہے ہر چند یہ اقدام بعض ممالک کے مفاد میں نہیں ہے.

یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے گزشتہ روز 120 مخالفت اور143موافقت کے ووٹوں کے ساتھ دہشتگردی کے لئے انسداد مالی معاونت کے عالمی معاہدے (CFT) میں ایران کی شمولیت کے بل کی منظوری دی.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@