بھارت کی دو کمپنیوں کا نومبر میں ایران سے تیل خریدنے پر فیصلہ

تہران، 8 اکتوبر، ارنا – رائٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق، بھارتی وزیر تیل نے اعلان کردیا ہے کہ ہماری دو کمپنیاں نومبر مہینے میں ایرانی تیل خریداری کریں گے.

"دارمنڈا پرادان" نے کہا کہ ہم نے امریکہ کی جانب سے ایران مخالف پابندیوں کے باوجود نومبر مہینے میں اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل خریدنے کا فیصلہ کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اب تک امریکہ کے مختلف حکام کے ساتھ ایرانی تیل خریدنے پر مذاکرات کیا ہے لہذا دو بھارتی کمپنیاں اس ملک سے تیل کی خریداری کو جاری رکھیں گی.
گزشتہ دنوں امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ، اپنے بعض اتحادی ممالک کو پابندیوں سے متعلق چھوٹ دے سکتا ہے تاہم ایرانی تیل لینے والے ممالک کو 4 نومبر سے پہلے تیل خریداری کو بند کرنا ہوگا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت اپنی تیل ضروریات کا 80 فیصد باہر سے فراہم کرتا ہے جبکہ اس نے 2017 سے 2018 تک 220 ملین کیوبک میٹر تیل درآمد کیا ہے.
یاد رہے کہ امریکہ نے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد اعلان کردیا کہ ایرانی خام تیل خرید کرنے والے ممالک کو 4 نومبر تک اپنی درآمدات کا خاتمہ کرنا چاہئیے ورنہ امریکی ثانوی پابندیوں پر شامل ہوں گے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@