معذور خاتون ایرانی شوٹر نے پیرا ایشیائی مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا

جکارتہ، 8 اکتوبر، ارنا – معذور خاتون ایرانی "سارہ جوانمردی" نے جکارتہ میں 2018 پیرا ایشیائی تیراندازی مقابلوں میں ایران کے تیسرے سونے کا تمغہ جیت لیا.

جوانمردی نے جکارتہ میں منعقدہ 2018 پیرا ایشیائی مقابلوں کے دوسرے دن میں اپنی جاپانی، جنوبی کوریائی، چینی، بھارتی اور ازبکستانی حریفوں کو شکست دے کر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا.
منعقدہ مقابلوں میں بھارت کی معذور دو شوٹرز خواتین نے دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کرلئے.
جوانمردی نے اپنے طلائی تمغہ کے ساتھ ٹوکیو میں 2020 کے پیرالمپک مقابلوں کا پہلا کوٹہ حاصل کر لیا.
ایرانی ٹیم نے اب تک جکارتہ میں 2018 پیرا ایشیائی مقابلوں میں تین سونے، ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے اپنے نام کرلیا ہے.
تفصیلات کے مطابق، 2018 پیرا ایشیائی مقابلوں 6 سے 13 اکتوبر تک جکارتہ میں جاری ہے جس میں 41 ممالک کے 2880 کھیلاڑیاں شریک ہیں.
اسلامی جمہوریہ ایران اپنے 209 کھیلاڑیوں کے ساتھ منعقدہ مقابلوں کے 13 کھیلوں میں شریک ہے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@