ایرانی صدر کی نئے عراقی وزیر اعظم کو مبارکباد

تہران، 8 اکتوبر، ارنا - ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر ''حسن روحانی'' نے ''عادل عبدالمہدی'' کو عراق کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے قریبی تعاون کو مزید فروغ ملے گا.

ڈاکٹر روحانی نے عراق کے منتخب وزیر اعظم کے نام اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ کی طرح بالخصوص نئے دور میں عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.
ایرانی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ عادل عبدالمہدی کے وزرات عظمی دور میں ایران اور عراق جن کے درمیان مضبوط اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی مشترکات ہیں، کے تعاون میں نئے باب کا آغاز ہوگا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@