عراقی صدر کا ایران کیساتھ باہمی تعلقات بڑھانے پر زور

بغداد، 8 اکتوبر، ارنا – عراقی کے نئے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعلقات بڑھانے پر زور دیا.

یہ بات 'برہم صالح' نے گزشتہ روز عراق میں تعینات ایرانی سفیر کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

عراقی صدر نے ایران اور عراق کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید گہرے بنانے کے خواہاں ہیں.

برہم صالح نے خطی ممالک کے سرابراہوں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطوں میں خطے میں کشیدگی کی کمی اور ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا.

انہوں نے کہا کہ خطی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی توسیع عراق اور پورے خطے کے لیے فائدہ مند ہو گی.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@