ایران میں ہخامنشی سلطنت کے دور کے نادر خاکے کی رونمائی

تہران،7اکتوبر،ارنا۔ 80 سال پہلے ایران سے چوری ہونے والے ہخامنشی سلطنت کے دور کے نادر خاکے جو قانونی تعقیب کے ساتھ نیویارک سے واپس کردیا گیا تھا،ایران کے نیشنل میوزیم میں رونمائی ہوئی۔

یہ نادر خاکہ جسے نیویارک میں 2.5 ملین ڈالر میں نیلامی کے لئے بھی پیش کیا گیا تھا قانونی تعقیب کے ساتھ نیویارک سے واپس کردیا گیا۔
یہ خاکہ ہخامنشی فوج کے ایک جنگجو کا ہے جسے 90 سال پہلے ایران میں دریافت کیا گیا تھا اور اس کے بعد غیرقانونی طور پر اسے ملک سے باہر لایا گیا.
تفصیلات کے مطابق، 90 سال پہلے ایران سے ہخامنشی دور کے خاکے کو چوری کر کے امریکہ لایا گیا تھا جس کو کچھ دن پہلے نیلامی کے لئے بھی پیش کیا گیا.
اس موقع پر تحقیقاتی اداروں کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ اس خاکے کو 1936 میں تہران سے چوری کیا گیا اور دوسری مرتبہ یہ خاکہ 2011 میں مونٹیریل میوزیم برائے آثار قدیمہ سے چوری کیا گیا.


9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@