ایرانی سوئمر نے پیرا ایشیائی مقابلوں میں طلائی تغمہ جیت لیا

جکارتہ،7 اکتوبر،ارنا۔ ایرانی نامور سوئمر'شاہین ایزدیار' نے جکارتہ میں منعقدہ 2018 پیرا ایشیائی مقابلوں میں طلائی تغمہ جیت لیا۔

انڈونیشیا میں ہونے والے پیرا ایشیائی مقابلوں میں ایرانی سوئمر شاہین ایزدیار نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے حریفوں کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق، تیسرے پیرا ایشیائی مقابلے 6 سے 13 اکتوبر تک انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں جاری ہیں جس میں ایشیا کے 2 ہزار 888 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا ہے .
ایشیائی کھیل برائے خصوصی افراد یا پیرا ایشیا کھیل ہر چار سال بعد ایشیائی کھیل کے ساتھ ہی انعقاد پذیر ہوتا ہے۔
اس میں صرف ایشیائی ممالک کے معذور کھلاڑی ہی شرکت کے اہل ہوتے ہیں۔ پہلی بار 2010ءمیں یہ کھیل چین میں منعقد ہوئے، دوسری بار 2014 میں جنوبی کوریا میں منعقد ہوئے اور ابھی جکارتہ میں جاری ہیں۔


9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@