ایران کے خلاف امریکی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے تیارہیں: ایرانی وکلا‏‏ء

تہران،7 اکتوبر،ارنا۔ ایرانی وکیلوں کے ایک گروپ نے ایک بیان میں امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیوں لگانے کیساتھ انسانی حقوق اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف وزری کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں میں اپنی قوم کے حقوق اور مطالبات کو مانگنے کی تیاری کا اعلان کیا۔

اس جاری کردہ بیان کے مطابق ایران کے خلاف امریکی پابندیاں اقوام متحدہ کے اصولوں کی کھلی خلاف وزی ہے۔

اس بیان میں مزید آیا ہے کہ ایران پر امریکی ایک جانبہ دباؤ کی وجہ سے اس ملک میں ادویات اور لازمی سامان کی کمی انسانی حقوق کے عالمی منشور کے اصولوں سے متصادم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر نئی معاشی پابندیاں عائد کردی ہیں جن کا مقصد ایران کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔

ایران پر نئی پابندیوں کا اطلاق کرتے ہوئے امریکی صدر 'ڈونلڈ ٹرمپ' نے کہا کہ ایرانی حکومت پر معاشی دباؤ برقرار رکھیں گے جس کا مقصد ایرانی حکومت سے ایک نیا جوہری معاہدہ کرنا ہے۔


9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@