ایرانی پارلیمنٹ نے سی ایف ٹی معاہدے میں ایران کی شمولیت کے بل کی منظوری دی

تہران، 7 اکتوبر، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے دہشتگردی کے لئے انسداد مالی معاونت کے عالمی معاہدے (CFT) میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شمولیت کے بل کی منظوری پر اتفاق کیا.

ایرانی پارلیمنٹ نے آج بروز اتوار 120 مخالفت اور143موافقت کے ووٹوں کے ساتھ دہشتگردی کے لئے انسداد مالی معاونت کے عالمی معاہدے (CFT) میں ایران کی شمولیت کے بل کی منظوری دی.

تفصیلات کے مطابق، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس آن منی لانڈرنگ ایک عالمی ادارہ ہے جو جی-سیون ممالک (امریکا، برطانیہ کینیڈا،فرانس، اٹلی، جرمنی اور جاپان) کے ایما پر بنایا گیا ہے.

اس ادارے کا مقصد ان ممالک پر نظر رکھنا اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنا ہے جو دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں تعاون نہیں کرتے اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیے گئے دہشت گردوں کے ساتھ مالی تعاون کرتے ہیں.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@