جنوبی افریقہ کا ایران کے حق میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم

الجیریا، 7 اکتوبر، ارنا – جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی تعلقات اور باہمی تعاون تنظیم نے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو مسترد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا.

جنوبی افریقہ کے سرکاری خبر رساں ادارے (سانیوز) کے مطابق، اس تنظیم نے اس سے پہلے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر تشویش کا اظہار کیا کیونکہ وہ جانتی ہے کہ یہ معاہدہ تنازعات کے پرامن حل کے لئے ایک کثیرالجہتی سفارتکاری کی کامیابی تھا لہذا اس کے تحفظ ناگزیر ہے.
اس تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ ایران جوہری معاہدے کے خاتمے سے نہ صرف ان کے رکن ممالک بلکہ پوری دنیا کے لئے سنگین نتائج برآمد ہوں گے لہذا جنوبی افریقہ اس معاہدے کے تمام رکن ممالک سے اپنے وعدوں پر قائم رہنے کا مطالبہ کر رہا ہے.
تفصیلات کے مطابق، عالمی عدالت انصاف نے بدھ کے روز ایران کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان 1955 میں طے پانے والے معاشی اور قونصلر امور کے معاہدے میں امریکہ کی خلاف ورزی کی درخواست کے فیصلہ پر اتفاق کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ایران مخالف ادویات، خوراک، انسانی بنیادوں پر امداد اور ہوائی پابندیوں کے خاتمے کے حق پر فیصلہ کیا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@