بھارت اور روس جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کیلیے پرعزم

نئی دہلی، 6 اکتوبر، ارنا – بہارت اور روس کے صدور 'ولادیمیر پیوٹن اور نریندر مودی' نے نئی دہلی میں اپنے مشترکہ بیان میں ایران اور گروپ 4+1 کے درمیان طے شدہ جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر زور دیا.

تفصیلات کے مطابق، روسی صدر بھارت کے ساتھ کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کرنے کے لئے جمعرات کو نئی دہلی پہنچ گئے.

انہوں نے اس مشترکہ بیان میں عالمی امن اور سلامتی کی حمایت، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کے معاہدے کی مضبوطی اور ایران کے ساتھ باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایران جوہری معاہدے کو مکمل بچانے پر زور دیا.

دونوں فریقین نے کہا کہ وہ پرامن مذاکرات کے ذریعے ایرانی ایٹمی پروگرام سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے کے خواہاں ہیں.

فریقین نے کسٹم کے اداروں کی کوششوں کے ذریعے شمال- جنوب کے بین الاقوامی کوریڈور کی ترقی اور دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے سڑکوں اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جلد فروغ دینے پر زور دیا.

بھارت اور روس نے ماسکو میں آئندہ کانفرنس 'ہفتے نقل و حمل – 2018' کے موقع پر بھارت، ایران اور روس کے درمیان مجوزہ اجلاس کے انعقاد کا استقبال کیا.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@