6 اکتوبر، 2018، 3:24 PM
News ID: 3650604
T T
0 Persons
ایران اور چین میڈیائی باہمی تعاون بڑھانے کیلئے پر عزم

بیجنگ، 6 اکتوبر، ارنا – چین کے قومی خبر رساں ادارے (شنہوا) کے سربراہ برائے مشرق وسطی امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین مختلف شعبے بالخصوص میڈیائی شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کے لئے اعلی صلاحیت رکھتے ہیں.

یہ بات "لی ٹنگ" نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک اپنے اندرونی اور بیرونی صورتحال کی مبنی پر دوطرفہ میڈیائی باہمی تعاون کے لئے منصوبہ بندی کرسکتے ہیں جو ایران اور چین اس سلسلے میں اعلی صلاحیتوں کا صاحب ہیں.
ٹنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی ترقی کے لئے دوسرے ممالک کی مداخلت کی اجازت نہیں دینی چاہئیے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم اپنی اعلی صلاحیتوں کے ساتھ اپنے ملک کی سلامتی کے لئے مختلف چیلنجز اور مسائل کا حل کرسکتی ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ارنا اور شنہوا نیوز ایجنسیاں عالمی امن اور ترقی کی تک رسائی کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں.
انہوں نے ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) کی میزبانی میں ایرانی دارالحکومت تہران میں ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم (OANA) کے حالیہ 43ویں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس اراکین کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے اور ان کے کردار کی مدد کرسکا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@