درندگی اور دغہ بازی صہیونی کے خصائص ہیں: ایران

تہران، 6 اکتوبر، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ناجائز صہیونی ریاست کے ایران مخالف ہرزہ سرائیوں کا حوالہ کہا ہے کہ درندگی، جارحیب اور دغہ بازی اسرائیل کے خصائص ہیں.

بہرام قاسمی نے جمعہ کے روز ناجائز صہیونی ریاست صدر کی جانب سے ایرانی قوم کی توہین پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے اسرائیل کے حکام کو وحشی اور درندہ صفت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاکاری، بے شرمی کے ساتھ ایرانی عوام پر توہیں کر کے ایرانی قوم کو ایرانی حکومت سے الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کی شجاعت اور ثقافت زبان زد خاص و عام ہے ۔ ایرانی حکومت کی تشکیل میں ایرانی قوم کا بنیادی اور اساسی کردار ہے ایرانی قوم جمہوریت کے راستے پر گامزن ہے.

قاسمی نے ایرانی قوم کی توہین کے لیے اسرائیل کے صدر کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ صہیونی نسل پرست ریاست جو درندگی، دغہ بازی، جارحیب اور وحشی گری ان کے خصائص میں شامل ہیں ایرانی تہذیب یافتہ اور بہادر قوم کو مخاطب قرار دیتے کہا کہ 'ایرانی عوام کو بھوکا رکھنا چاہیے'.

قاسمی نے کہا کہ صہیونیوں کا حضرت موسی (ع) کی امت سے کوئی تعلق نہیں صہیونی فاشسٹ ہیں اور ان کا موسی کلیم اللہ کے ماننے والوں سے کوئي ربط نہیں.

ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ ایرانی قوم حضرت موسی کے پیروکاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے.

قاسمی نے کہا کہ صہیونی، عقل و خرد، اخلاق و ادب سے عاری اور انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@