امریکہ کا ایران اور یورپ کے درمیان تجارتی تعاون پر فیصلہ نہیں کرسکتا ہے: فرانس

تہران، 6 اکتوبر، ارنا – فرانس کے مالیاتی وزیر نے کہا ہے کہ امریکہ کا ایران اور یورپ کے درمیان تجارتی تعاون پر فیصلہ نہیں کرسکتا ہے اور ایران مخالف امریکی پابندیاں یورپ کے لئے آزاد مالیاتی اداروں قائم کرنے کا ایک موقع ہے.

یہ بات "برونو لومر" نے جمعہ کے روز سلوواکیا میں منعقدہ ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے واشنگٹن ہمارے لئے فیصلہ نہیں کرسکتا ہے.
لومر نے امریکہ کے موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے تجارتی جنگ کے آغاز کرنے پر فیصلہ کیا کیونکہ وہ سوچتا ہے کہ کامیاب ہوگا.
انہوں نے کہا کہ ہم نے یورپ کے ساتھ باہمی تعاون کے ذریعہ درپیش چیلنجوں کا خاتمہ کردیا.
تفصیلات کے مطابق، یورپ نے ایران جوہری معاہدے سے ٹرمپ کی علیحدگی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور قریب مستقبل میں وہ امریکی پابندیوں کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قانونی بینکاری تعلقات کو برقرار رکھنے کے لئے عملی اقدامات پیش کرے گا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@