ایران میں پاکستانی سیاحوں کی آمد میں  13 فیصد اضافہ

اسلام آباد، 6 اکتوبر، ارنا – کراچی میں متعین ایران کے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ گزستہ سال کے مقابلے میں ایران میں پاکستانی سیاحوں کی آمد میں 13 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

یہ بات 'احمد محمدی' نے گزشتہ روز کراچی میں منعقدہ سیاحتی نمائش کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے ملکوں کی معیشت پر سیاحت کی ترقی کے مثبت اثرات کاکرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کی توسیع، قوموں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی.

انہوں نےایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے ان صنعت کو بڑھانے کے لئے ایران اور پاکستان کے سرگرم ثقافتی کارکنوں کی دعوت کی.

یہ نمائش منگل کے روز پاکستانی صوبے سندھ کے صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت و نوادرات 'سید سردارعلی شاہ' کی موجودگی میں انعقاد کیا گیا جس میں دنیا کے 20 ممالک بشمول ایران، انڈونیشیا، ترکی، سنگاپور، جاپان اور آذربائیجان کے نمائندے شریک تھے.

اس نمائش میں ایران کی شرکت کا مقصد دوسرے ممالک خاص طور پر پاکستانی قوم اور سیاحت کی صنعت سے محبت رکھنے والوں کو اپنی صلاحیتوں کو تعارف کرنا اور اس شعبے کی سرگرم کمپنیوں کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنا ہے.

اس عالمی سیاحتی نمائش میں ایرانی اسٹال 60 مربع میٹر رقبے پر محیط ہے جو کراچی میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کے تعاون سے انعقاد کیا گیا.

**9410

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@