نامور ایرانی فٹبالر نے ایشین کپ کے بہترین فارورڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

تہران، 5 اکتوبر، ارنا۔ ایشین فٹبال فیڈریشن کے رائے شماری کے مطابق نامور ایرانی فٹبالر 'علی دائی' نے سب سے زیاد ووٹ حاصل کرنے کے ذریعے، ایشین کپ کی تاریخ کے بہتریں فارورڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایشین فٹبال فیڈریشن (فیفا) نے 2019 ایشیائی کپ کے آغاز سے پہلے اس ایونٹ کی تاریخ کے بہترین فارورڈ چننے کے لئے اپنے رائے شماری کا آغاز کردیا ہے جسے ایرانی فٹبالرعلی دائی نے 767ہزار437 ووٹ حاصل کرنے کے ذریعے، اپنے نام کر لیا۔
دائی نے عالمی فٹبال میں 109 قومی گول کے ساتھ قومی گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے جس کو اب تک بڑے بڑے کھلاڑی بھی نہیں توڑ پائے ہیں۔
واضح رہے کہ اس رائے شماری میں ایشیا کے 9 ممتازفٹبالر شامل تھے۔9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@