ایران کی شام میں غیر فوجیوں پر کسی بھی حملے کی مذمت

تہران، 5 اکتوبر، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران غیر فوجیوں اور شہریوں پر کسی بھی حملہ اور ان کو انسانی ڈھال کے طور استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے جمعہ کے روز انگریزی الجیریا ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے شامی حکومت پر جنگی جرائم کے الزامات لگانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے نہ صرف کسی بھی رہائشی علاقے میں کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا بلکہ غیرفوجیوں کے خلاف کسی بھی حملے کی مذمت کر رہا ہے۔
ظریف نے کہا کہ شام کے جنگ میں سیاسی حل کو روکنے والے افراد ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ غلطی خیال کا شکار ہیں کہ صدر اسد کو طاقت سے مسترد کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران سیاسی حل چاہتا تھا مگر باغی گروپ نے منظور نہیں کرلیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شام ایک مستقل حکومت کا صاحب ہے اور یہ حکومت اقوام متحدہ کے اراکین میں سے ایک ہے اور اس ملک میں داعش دہشتگردوں اور النصرہ فرنٹ کو پیدا کرنے والے افراد شامی حکومت کو طاقت سے مسترد کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@