ایران اور روس کی تجارتی تبادلوں سے ڈالر ہٹانے کیلئے کوشش

ماسکو، 5 اکتوبر، ارنا – ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس اپنے تجارتی تبادلوں میں قومی کرنسیوں کا استعمال اور ڈالر ہٹانے کے لئے پر عزم ہیں۔

یہ بات "عبدالناصر ہمتی" نے گزشتہ روز روسی دارالحکومت ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ابھی صورتحال میں قومی کرنسیوں کی مبنی پر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مبادلات کا حجم 25 فیصد ہے جو ہم اس کو بڑھانا اور ڈالر ہٹانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔
ہمتی نے کہا کہ ایران اور روس نے تہران میں دوطرفہ تجاتری تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا جو دونوں ممالک کے بینکاری نظام کی حمایت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں بینکاری تعاون کی مزید مضبوطی کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا جس کے تحت قومی کرنسی کی مبنی پر دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں کے درمیان تجارتی تبادلے کیا جائے گا۔
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@