ایک طاقتور خطے بنانے کیساتھ سامراجیوں کی خود غرضی کا خاتمہ دیں گے: ظریف

تہران،5 اکتوبر،ارنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کی تذلیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طاقتور خطے بنانے کیساتھ سامراجیوں کی خود غرضی کا خاتمہ دیں گے۔

یہ بات ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے اپنے ذاتی ٹوئٹراکاونٹ میں ایک جاری کردہ پیغام میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر 'ڈونلڈ ٹرمپ' مستقل سعودیوں کی تذلیل کرتے رہتے ہیں کہ ہماری مدد کے بغیر سعودی حکومت دو ہفتوں کے لیے بھی گزارا نہیں کرسکتیں۔
ظریف نے مزید کہا کہ کسی دوسرے ملک کو اپنے ملک کی سیکیورٹی دینے کا یہ نتیجہ ہوتا ہے۔
انہوں نے خطے کے تمام ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور عزم کا اظہار کیا کہ ایران تمام پڑوسیوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے تاکہ مل کر ہم ایک مضبوط خطے کی بنیاد رکھ کر خود پسندی کو ختم کردیں۔


9467*