نیٹو،امریکی خطرناک پالیسیوں پر فکرمند رہے : ترجمان ایرانی دفتر خارجہ

تہران، 4 اکتوبر، ارنا – ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کو امریکہ کی خطرناک پالیسیوں اور امریکہ کی بین الاقوامی خلاف ورزی کے لیے فکرمند ہونا چاہیے اور ایرانی پر امن میزائل پروگرام ملکی دفاع کے لیے ہے۔

بہرام قاسمی نے گزشتہ روز تہران میں ایک پریس کانفرنس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے حالیہ بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہر چند ایران خود دہشت گردی کا شکار سب سے بڑا ملک ہے لیکن دہشتگردی کی لعنت بشمول داعش کے خاتمے کے لیے سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔

قاسمی نے بتایا کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے بیانات کے برعکس دنیا کے سب ممالک مشرقی وسطی اور خلیج فارس کے قیام امن و استحکام کے لیے ایران کے تعمیری کردار کے معترف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے بہت سے ممالک خاص طور پر یورپی ممالک اپنے امن و سلامتی کے لیے انتہاپسند دہشت گردی گروہوں کے ساتھ جنگ کرنے میں ایرانی کوششوں کے مرہوں منت ہیں۔

قاسمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم ترجیج پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانا ہے اور اس ملک خلیج فارس اور مشرقی وسطی کے قیام امن کے بہانے سے کسی بھی غیرملکی مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے ایرانی میزائل پروگرام کے حوالے سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے بے بنیاد دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ایرانی پر امن میزائل طاقت کا مقصد ملک کا دفاع کرنا ہے اور نیٹو کو ایرانی دفاعی طاقپ پر فکرمند ہونے کے بجائے امریکہ کی خطرناک پالیسیوں کے لیے فکر مند ہونا چاہیے۔

9410٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@